Dua To Recite Ablution (All Dua’s)

Dua To Enter The Washroom And get out of the Washroom
February 4, 2023
When Going Out For Fajr Prayer Read This Dua
February 7, 2023

Dua To Recite Ablution (All Dua’s)

Dua To Recite Ablution (All Dua’s)

جب وضو کرنا شروع کرے تو یہ پڑھے

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

(مسند أبي داود الطيالسي ١/ 196، مصر)، (مشکاۃ شریف)

بعض حدیثوں میں آیا ہے کہ اس کا وضو ہی نہیں جس نے بِسْمِ اللهِ نہ پڑھی ہو۔:

وضو کے درمیان یہ پڑھے

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ، وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ، وَبَارِكْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ۔

اے اللہ! میرے گناہ بخش دے، اور میرے (قبر کے) گھر کووسیع فرما، اور میرے رزق میں برکت دے۔

(عمل اليوم والليلة للنسائي، 172، بيروت)

وضو کے بعد پڑھی جانے والی دعا


اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه وَحْدَهٗ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔

(عمل اليوم والليلة للنسائي، 172، بيروت)، (مشکاۃ شریف)

اس کووضو کے بعد پڑھنے سے پڑھنے والے کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جس دروازے سے چاہے داخل ہو۔:

وضو کے بعد پڑھی جانے والی دوسری دعا


وضو کے بعد یہ بھی پڑھے

اَللّٰهُمّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ، وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ

اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں میں شامل کردے۔

(سنن الترمذي، ١/ 78، مصر)، (حصن)

وضو کے بعد یہ بھی پڑھے

سُبْحَانَكَ اللّٰهُمّ وَبِحَمْدِكَ اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُكَ وَاَتُوْبُ اِلَیْكَ

اے اللہ! تو پاک ہے، اور میں تیری تعریف بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ صرف تو ہی معبود ہے میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں، اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔

(عمل اليوم والليلة للنسائي، 172، بيروت)، (حصن)