جب دوسرے کو کسی مصیبت یا پریشانی یا برے حال میں دیکھے تو یہ دعا پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِيْ عَلٰى كَثِيْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلًا۔
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے اس حال سے بچایا جس میں تجھے مبتلا کیا، اور اس نے اپنی بہت سی مخلوق پر مجھے فضیلت دی۔
(سنن الترمذي، 5/493، مصر)، (الحصن الحصین، 268، غراس)، (مشکاۃ شریف)
اس کی فضیلت یہ ہے کہ اس کے پڑھ لینے سےوہ مصیبت یا پریشانی پڑھنے والے کو نہ پہچے گی جس میں وہ مبتلا تھا جسے دیکھ کر یہ دعا پڑھے ہو۔ تنبیہ:اگر وہ شخص مصیبت میں مبتلا ہو تو اس دعا کو آہستہ پڑھے۔: