A prayer recited while riding Prayer to be recited after riding

A Dua recited when sending someone away
March 11, 2023
Dua recited while setting out on a journey
March 14, 2023

A prayer recited while riding Prayer to be recited after riding

A prayer recited while riding || Prayer to be recited after riding

سوار ہوتے وقت پڑھی جانے والی دعا


جب سوار ہونے لگے، اور رکاب (یا پائیدان) پر قدم رکھے، تو بِسْمِ اللهِ کہے، اور جب جانور کی پشت (یا سیٹ) پر بیٹھ جائے، تو اَلْحَمْدُ للهِ کہے، پھر یہ آیت پڑھے :

سُبْحَانَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِيْنَ وَإِنَّـآ إِلىٰ رَبِّـنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ

اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے قبضے میں دے دیا، اور ہم (اس کی قدرت کے بغیر) اسے قبضہ میں کرنے والے نہ تھے، اور بلاشبہ ہم کو اپنے رب کی طرف ضرور جانا ہے۔

(مشكاة المصابيح 2/752، بیروت)، (الحصن الحصین، 204، غراس)

2nd Dua :

سوار ہونے کے بعد پڑھی جانے والی دعا


سوار ہونے کے بعد تین بار اَلْحَمْدُ لله، اور تین بار اَللهُ اَکْبَر کہے، اور پھر یہ پڑھے : (اور اس دعا کو پڑھ کر مسکرانا بھی مستحب ہے)

سُبْحَانَكَ اِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ فَاغْفِرْ لِيْ فَاِنَّهٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ

اے خدا تو پاک ہے، بے شک میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تو مجھے بخش دے کیوں کہ صرف تو ہی گناہ بخشتا ہے۔

(مشكاة المصابيح 2/752، بیروت)، (الحصن الحصین، 204، غراس)