جب کسی مریض کی عیادت کرے تو اس سے یوں کہے
لَابَأْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَاءَ اللهُ
کچھ حرج نہیں، ان شاء اللہ یہ بیماری تم کو گناہوں سے پاک کردےگی۔
(صحيح البخاري، 4/202، دارطوق النجاۃ)، (مشكاة المصابيح، 1/485،بیروت)
2nd Dua :
اور سات مرتبہ اس کے شفایاب ہونے کے لئے یوں دعا کرے
أَسْأَلُ اللّٰهَ الْعَظِيْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ أَنْ يَّشْفِيَكَ
میں اللہ سے سوال کرتا ہوں جو بڑا ہے، اور بڑے عرش کا رب ہے کہ تجھے شفاء دیوے۔
(سنن أبي داود، 5/22، دارالرسالۃ)، (مشكاة المصابيح، 1/489،بیروت)
حضور اقدس ﷺ نے فرمایا ہے کہ سات مرتبہ اس کے پڑھنے سے مریض کو ضرور شفاء ہوگی، ہاں اگر اس کو موت ہی آگئی ہو تو دوسری بات ہے۔: