After Fajr and Maghrib prayers, recite this dua seven times without talking to anyone
نماز فجر اور مغرب کے بعد کسی سے بات کیے بغیر سات مرتبہ یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ
اے اللہ مجھے دوزخ سے محفوظ فرما۔
(سنن أبي داود، 4/481، بيروت)، (مشکاۃ شریف)
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ نماز فجر اور مغرب کے بعد کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ پڑھ لیا کرو، اگر اس دن یا رات میں مر جاؤ گے تو تمہاری دوزخ سے ضرور خلاصی ہوگی۔ :
2nd Dua :
نماز فجر اور مغرب کے بعد ٹانگیں موڑے بغیر دس مرتبہ یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ یہ دعا پڑھیں۔
لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَاشَرِیْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِیَدِهِ الْخَیْرُ، یُحْيِیْ وَ یُمِیْتُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو تنہا ہے، اور جس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے ملک ہے، اور اسی کے لئے سب تعریف ہے،اسی کے ہاتھ میں خیر ہے وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
(مسند أحمد بن حنبل، 4/227، قاهرة)، (مشکاۃ شریف)
ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ نماز فجر اور مغرب کے بعد ٹانگیں موڑے بغیر جوشخص دس مرتبہ یہ پڑھ لیا کرے تو اس کے لئے ہر مرتبہ کے بدلے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، اور اس کے دس گناہ (نامۂ اعمال) سے مٹادیے جائیں گے، اور اس کے دس درجے بلند کر دیے جائیں گے، اور ہر بری چیز سے اور شیطان مردود سے محفوظ رہے گا اور شرک کے سوا کوئی گناہ اسے ہلاک نہ کر سکے گا، اور وہ سب لوگوں سے افضل رہے گا۔ ہاں! اگر کوئی اس سے زیادہ پڑھ کر آگے بڑھ جائے تو اور بات ہے۔: