Dua recited after obligatory prayer

Dua To Recite At The Time of Adhan || Dua After Azan
February 11, 2023
Read This Dua After Witr Prayer
February 13, 2023

Dua recited after obligatory prayer

Dua recited after obligatory prayer

فرض نماز کے بعد سر پہ داہنا ہاتھ رکھے اور یہ دعا پڑھے

بِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ، اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّی الْهَمَّ وَالْحُزْنَ

میں نے اللہ کے نام کے ساتھ نماز ختم کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، (اور) جو رحمن و رحیم ہے۔

(المعجم الأوسط، 3/289، قاهرة), (الدعاء للطبراني، 1/210، بيروت), (حصن حصین)

2nd Dua :

تین بار اَسْتَغْفِرُ اللهَ کہے اور یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلاَمُ، وَمِنْكَ السَّلاَمُ تَبَارَكْتَ یَا ذَاالْجَلاَلِ وَالْاِكْرَامِ

اے اللہ! تو سلامت رہنے والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی مل سکتی ہے تو بابرکت ہے، اے بزرگی اور عظمت والے۔

(صحيح مسلم 2/ 95، بيروت)(بخاری و مسلم)

3rd Dua :

تین بار اَسْتَغْفِرُ اللهَ کہے اور یہ دعا پڑھے

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَاشَرِیْك لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو تنہا ہے، اور جس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے ملک ہے، اور اسی کے لئے سب تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

(صحيح مسلم 2/ 95، بيروت)، (بخاری)

4th Dua :

اَللّٰهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ

اے اللہ! جو تودے اس کا کوئی روکنے والا نہیں، اور جو تو روکے اس کا کوئی دینے والا نہیں، اور کسی مالدار کو تیرے عذاب سے اس کی مالداری نہیں بچاسکتی۔

(صحيح مسلم 2/ 95، بيروت)، (ابن ماجۃ)

5th Dua :

اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْجُبْنِ، وَاَعُوْذُبِكَ مِنَ الْبُخْلِ، وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ اَرْذَلِ الْعُمُرِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ

اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بزدلی سے، اور پناہ چاہتا ہوں کنجوسی سے، اور پناہ چاہتا ہوں نکمی عمر سے، اور پناہ چاہتا ہوں دنیا کے فتنہ سے اور قبر کے عذاب سے۔

(سنن الترمذي، 5/562، بيروت)، (مشکاۃ شریف)

6th Dua :

اَللّٰھُمَّ اَعِنِّيْ عَلٰی ذِكْرِكَ وَشُکْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

اے اللہ! میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کروں، اور تیرا شکر ادا کروں، اور تیری اچھی عبادت کروں۔

(سنن أبي داود، 1/561، بيروت)