Dua To Recite At The Time of Adhan || Dua After Azan

Dua To Leave The Masjid
February 10, 2023
Dua recited after obligatory prayer
February 12, 2023

Dua To Recite At The Time of Adhan || Dua After Azan

Dua To Recite At The Time of Adhan || Dua After Azan

جب اذان کی آواز سنے تو یہ پڑھے

اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیْکَ لَهٗ، وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ، رَضِیْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّ بِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں، میں اللہ کو رب ماننے پر اور محمد ﷺ کو رسول ماننے پر اور اسلام کو دین ماننے پر راضی ہوں۔

(صحيح مسلم ١/ 290، بيروت)

حدیث شریف میں ہے کہ اذان کی آواز سن کر یہ دعا پڑھے تو اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔:

اذان ختم ہونے کے بعد درود شریف پڑھ کر یہ دعا پڑھے

اَللّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، وَالصَّلاَةِ القَائِمَةِ، اٰتِ مُحَمَّدَ نِ الْوَسِيلَةَ وَ الْفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُودَ نِ الَّذِيْ وَعَدْتَّهٗ، اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَـ

اے اللہ! اس پوری پکار کے رب اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد ﷺ کو وسیلہ عطا فرما (جو جنت کا ایک درجہ ہے)، اور ان کو فضیلت عطا فرما، اور ان کو مقام محمود پر پہنچا جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے۔ بے شک تو وعدہ خلافی نہیں فرماتا ہے۔

(صحيح البخاري، ٦/ 86، دمشق)، (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، 2/ 561، لبنان), (الحصن الحصین، 143، غراس)، (مشکاۃ شریف)

اس کے پڑھ لینے سے رسول اللہ ﷺ کی شفاعت واجب ہوجاتی ہے۔: