Read this when you get up for Tahajjud (
جب تہجد کے لئے اٹھے تو یہ پڑھے )
اَلّٰلهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ اَنْتَ قَیِّمُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ اَنْتَ نُوْرُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ اَنْتَ مَلِكُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ، اَنْتَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ حَقٌّ، وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَقَوْلُكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالنَّبِیُّوْنَ حَقٌّ، وَمُحَمَّدٌ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ۔ اَللّٰهُمَّ لَكَ اَسْلَمْتُ وَبِكَ اٰمَنْتُ، وَعَلَیْكَ تَوَكَّلْتُ، اِلَیْكَ اَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَاِلَیْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْلِیْ مَاقَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ، وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِهٖ مِنِّیْ، اَنْتَ الْمُقَدِّمُ، وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ وَلَا اِلٰهَ غَیْرُكَ۔
اے اللہ! تیرے ہی لئے حمد ہے تو آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اس میں ہے ان سب کا قائم رکھنے والاہے،تیرے لئے حمد ہے تو آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اس میں ہے ان سب کا روشن رکھنے والاہے،تیرے لئے حمد ہے تو آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اس میں ہے ان سب کا بادشاہ ہے،اور تیرے لئے حمد ہے تو حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، اور تیری ملاقات حق ہے، اور تیری بات حق ہے، اور جنت حق ہے، اور دوزخ حق ہے اور سب نبی حق ہیں، اور محمد ﷺ حق ہیں۔ اور قیامت حق ہے۔ اے اللہ! میں نے تیری اطاعت کے لئے سر جھکایا، اور میں تجھ پر ایمان لایا، اور میں نے تجھ پر بھروسہ کیا، اور میں تیری طرف رجوع ہوا، اور تیری قوت سے میں نے جھگڑا کیا، اور تجھ کو ہی میں نے حاکم بنایا سو تو بخش دے جو میرے اگلے پچھلے گناہ ہیں، اور جو گناہ میں نے چھپاکر یا ظاہراً کئے ہیں، اور جن گناہوں کو تو مجھ سے زیادہ جانتاہے، تو ہی آگے بڑھانے والا ہے، اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے، اور معبود صرف تو ہی ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
(صحيح البخاري، 2/60، قاهرة)، (صحيح مسلم، 2/184، بيروت)